عالمی برادری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے: بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 16 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت سے حل کیے جائیں: وزیر خارجہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی، غربت، امن کی بحالی اور تنازعات کے حل جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں۔ انہوں نے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کا سٹریٹجک پارٹنر ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ’سی پیک‘ ایک اہم پروگرام ہے جو کہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کا مظہر ہے۔

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے: وزیر خارجہ

انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ، سفاکانہ، غاصبانہ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں کو افغانستان کی ترقی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے افغانستان کی عبوری حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور ملک میں امن کی بحالی کے لیے تمام فریقین کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ روس یوکرائن تنازع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ