اسد رحمٰن گیلانی نے چیئرمین نادرا کا اضافی چارج سنبھال لیا

ہفتہ 17 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طارق ملک کے مستعفی ہونے کے 2 دن بعد اسد رحمٰن گیلانی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے نئے چیئرمین کے طور پر اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔

نادرا نے ایک ٹوئیٹ میں تصدیق کی کہ اسد رحمٰن گیلانی، جو پاکستان سول سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکریٹری بھی ہیں، اسلام آباد میں نادرا ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اسد رحمٰن گیلانی نے نادرا ہیڈکوارٹرز میں پہلے دن اپنے فرائض منصبی بھی انجام دیے۔

چیئرمین نے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی معمول کی سرگرمیاں بھر پور طریقے سے جاری رکھیں اور عوام کو نادرا کی خدمات اور سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نادرا کی خدمات کی فراہمی میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس سلسلے میں وہ علاقائی دفاتر کی سرگرمیوں کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے لیے بہت جلد نادرا ریجنل ہیڈ آفسز کے دورے کریں گے۔

اسد رحمٰن گیلانی نے نادرا کے تمام شعبوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈ کی پرنٹنگ کے سلسلے میں تاخیر کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کے دن بھی دفتری سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔

یاد رہے کہ اسد رحمٰن گیلانی کا تقرر 14 جون کو طارق ملک کے اچانک استعفے کے بعد ہوا ہے، انہوں نے اپنی 3 سالہ مدت پوری ہونے سے ایک سال قبل عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ طارق ملک نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران نادرا چیئرمین کے عہدے سے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان میں طارق ملک نے کہا تھا کہ وہ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں کبھی ملازمت کی تلاش نہیں رہی بلکہ اپنے جذبہ تعمیر کے تحت بچوں، نوجوانوں اور پارلیمان کو مضبوط بنانے کے مشن کو آگے بڑھانے کے مواقع ہمیشہ ملتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ نے حال ہی میں انہیں پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب پر تیار کی جانے والی ’نیشنل ہیومن ڈیولپمنٹ رپورٹ 2023‘ کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جو نہ صرف ان کے لیے اعزاز ہے بلکہ انہیں اپنے اس مشن کو آگے بڑھانے کا ایک شاندار موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حقائق کے پیش نظر وہ چیئرمین نادرا کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں تاکہ پوری لگن اور دلجمعی کے ساتھ اپنی تمام ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے سکیں اور اپنے مشن کو آگے بڑھا سکیں۔

طارق ملک کو پی ٹی آئی حکومت نے جون 2021 میں دوسری بار نادرا کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتظار تھا الیکشن کمیشن کامیابی کا اعلان کرے گا، پٹیشن ہی خارج کردی، سربراہ پی کے نیپ

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر