مکہ، جدہ اور رابغ میں بارش سے متعلق ہائی الرٹ جاری

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نےمکہ، جدہ اور رابغ میں بارش کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ پیر کی سہ پہر تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بارش کے حوالے سے ہائی الرٹ کا تعلق مکہ مکرمہ، جدہ، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، اضم، میسان، طائف، الکامل، رابغ، خلیص، عسفان، الجموم، بحرۃ، اللیث اور الشعیبہ سے ہے‘۔

اتوار کی رات جدہ، ثول، رابغ، الکامل، مکہ شہر، طائف، الھدا، الشفا، الشعیبہ اور اللیث میں شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ ریجن اور اس کی کمشنریوں تک پھیلتا جارہا ہے۔

ریاض، حائل، القصیم، الشرقیہ ریجن، حدود شمالیہ، الجوف بھی بارش کی زد میں ہیں۔

یاد رہے کہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف کے محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ’ آج بروز پیر 2 جنوری کو تمام سکول بند رہیں گے اور آن لائن تدریس ہوگی‘۔

’موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے پیر کو خراب موسم کی رپورٹ کی بنیاد پر آن لائن تعلیم کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔

مکہ، الجموم، الکامل اور بحرہ، طائف، جدہ ، رابغ اور خلیص میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، آن لائن تدریس ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن

‏ملک بھرمیں موبائل فون سروس کے مسائل پر اراکین اسمبلی کا اظہار ناراضی

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیص حمید سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟

اظہر علی کرکٹ بورڈ سے الگ، وجہ سرفراز احمد کی انٹری پر تحفظات یا کچھ اور؟  

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: پاکستان شاہینز کی یو اے ای کو شکست، سیمی فائنل میں رسائی

ویڈیو

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے