’باپ بننے پر نہانے کی طرح سرشاری محسوس ہوئی‘ عالمی یومِ والد پر معروف اداکاروں کے جذبات

اتوار 18 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’میں بہت خوش، پرجوش، پریشان اور خوفزدہ ہوں لیکن بہت شکر گزار بھی ہوں‘ میں اس لیے شکر گزار ہوں کہ میں نے زندگی میں کبھی ایسے جذبات محسوس نہیں کیے تھے، مختلف جذبات کا تجربہ کیا لیکن یہ ایک ایسا جذبہ ہے جو آپ کے دل کو مکمل طور پر آسودگی سے بھر دیتا ہے۔ باپ بننے پر نہانے کی طرح سرشاری محسوس ہوتی ہے، یہ کسی ایسی چیز سے محبت کرنا ہے جو اتنی خالص اور حرص و غرض سے ماورا ہے اور نئے آغاز کی طرح خوبصورت ہے، میں شادی کرکے باپ بننے کے لیے بے چین تھا۔‘

18 جون دنیا بھر میں والد (باپ) کا عالمی دن منانے کے لیے مختص ہے۔ اسی موقع کی مناسبت سے رنبیر کپور، شاہد کپور، تشار کپور اور سیف علی خان سمیت دیگر اداکاروں نے باپ بننے کی خوشیوں اور احساسات کے بارے میں دل کی باتیں کی ہیں۔

’باپ بننا ایسا جذبہ ہے جو دل کو آسودگی سے بھر دیتا ہے‘، رنبیرکپور

رنبیر کپور نومبر 2022 میں بیٹی ’راہا‘ کے والد بنے تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے باپ بننے کے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا ’میں بہت خوش، پرجوش، پریشان اور خوفزدہ ہوں لیکن بہت شکر گزار بھی ہوں‘ میں اس لیے شکر گزار ہوں کہ میں نے زندگی میں کبھی ایسے جذبات کا تجربہ نہیں کیا، مختلف جذبات کا تجربہ کیا لیکن یہ ایک ایسا جذبہ ہے جو آپ کے دل کو مکمل طور پر آسودگی سے بھر دیتا ہے۔‘

’باپ بننا نہانے کی طرح سرشاری ہے اور نئے آغاز کی طرح خوبصورت ہے‘، شاہد کپور

شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے 2 بچے ہیں،

شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے 2 بچے ہیں، بیٹی میشا اور بیٹا زین، شاہد نے اسے اپنی زندگی کا ایک نیا اور حیرت انگیز باب سمجھتے ہوئے کہا تھا ’باپ بننا نہانے کی طرح سرشاری ہے، یہ کسی ایسی چیز سے محبت کرنا ہے جو اتنی خالص اور حرص و غرض سے ماورا ہے اور نئے آغاز کی طرح خوبصورت ہے، میں شادی کرکے باپ بننے کے لیے بے چین تھا۔‘

’مجھے ڈر تھا کہ میں خوشی سے بنی آتش بازی میں پھٹ جاؤں گا۔‘ کرن سنگھ گروور

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی بچی کا استقبال کیا

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی بچی کا استقبال کیا اور پیار سے اس کا نام دیوی رکھا، جو ان کی زندگی میں ایک خوبصورت نئے باب کا آغاز تھا۔ کرن نے دیوی کا استقبال کرنے کے بعد اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا تھا ’یہ بہت سے جذبات کا مجموعہ ہے، سب کچھ نیا ہے لیکن کسی طرح جانا پہچانا ہے، جیسے سب سے قیمتی ، سب سے خوبصورت، جیسے یہ میرے ڈی این اے میں سرایت کر گیا ہے۔ ایسا شدید احساس جو میں اپنے وجود کی بیرونی سطح پر نہیں لایا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ میں خوشی سے بنی آتش بازی میں پھٹ جاؤں گا۔‘

’باپ بننا ایک خصوصی عہدہ ہے‘۔ سیف علی خان

سیف علی خان اپنے 4 بچوں کو بڑھتے ہوئے دیکھنے کے تجربے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

سیف علی خان اپنے 4 بچوں کو بڑھتے ہوئے دیکھنے کے تجربے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریتا سنگھ سے ان کے 2 بچے ہیں جن کا نام سارہ اور ابراہیم علی خان ہے جبکہ کرینہ کپور خان سے بھی 2 بچے ہیں جن کا نام تیمور اور جہانگیر علی خان ہے۔ سیف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا ‘جب آپ کے گھر میں نوزائیدہ بچہ ہو تو کون کام کرنا چاہتا ہے، اگر آپ اپنے بچوں کو بڑھتے ہوئے نہیں دیکھتے ہیں تو آپ غلطی کر رہے ہیں، میں کام سے وقت نکال سکتا ہوں، یہ ایک خصوصی عہدہ ہے، 9 سے 5 کے معمول پر عمل کرنے کے بجائے، میں ایک اداکار کی طرح رہتا ہوں۔‘

’یہ تازگی بخش، اطمینان بخش اور بھرپور تجربہ تھا‘، تشار کپور

تشار کپور اپنے بیٹے لکشیا کی پیدائش کو مکمل خوشی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

تشار کپور 2016 میں سروگیسی (کسی نامحرم عورت کے رحم میں بچہ پالنے کا عمل) کے ذریعے اپنے بیٹے لکشیا کی پیدائش کو مکمل خوشی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا ’یہ مکمل خوشی کا سفر تھا، میں اسے رولر کوسٹر نہیں کہوں گا، کیونکہ اس میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں تھا، یہ ایک تازگی بخش، اطمینان بخش اور بھرپور تجربہ تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp