صرف 26 فیصد پاکستانیوں کو آئندہ عام انتخابات شفاف ہونے کا یقین ہے، گیلپ سروے

اتوار 18 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ایک چوتھائی آبادی نے آئندہ انتخابات کی شفافیت پر بہت زیادہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ 26 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات آزاد، شفاف اور بے عیب ہوں گے۔

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے سروے میں پاکستان بھر سے شماریاتی طور پر منتخب 1535 مرد و خواتین سے سوال کیا گیا تھا کہ ’آپ کس حد تک پر اعتماد ہیں کہ آئندہ عام انتخابات آزاد وشفاف ہوں گے؟‘ اس سوال کے جواب میں 26 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات آزاد و شفاف ہونے کے بارے میں بہت زیادہ پر اعتماد ہیں جبکہ 23 فیصد کی رائے تھی کہ وہ اس حوالے سے کسی حد تک پُراعتماد ہیں۔

17 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ انہیں آئندہ عام انتخابات کے آزادانہ و شفاف انعقاد پر بہت کم اعتماد ہے جبکہ 26 فیصد نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے بالکل بھی اعتماد نہیں ہے جبکہ 8 فیصد رائے دہندگان نے اس حوالے سے کوئی رائے نہیں دی۔

 

سروے منتظمین کے مطابق سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی شہری اور دیہی آبادی کے شماریاتی طور پر منتخب 1535 مرد و خواتین سے 29 مارچ 2023 سے 7 اپریل 2023 کے دوران کیا گیا تھا۔ سروے کا طریقہ کار فون پر کیے گئے سوالات تھے، نتائج اخذ کیے جانے میں غلطی کا احتمال بہت کم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی

کھیل میں سیاست کو لانا افسوسناک ہے، اے بی ڈی ویلیئرز کی بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید

مشتاق احمد خان کی اہلیہ کا شوہر کی رہائی کے لیے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں بدامنی پیدا کرنے کا انکشاف

’میں عمیر جسوال کی واحد بیوی ہوں، کسی سے موازنہ نہ کریں‘، گلوکار کی اہلیہ کا ناقدین کو واضح پیغام

ویڈیو

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت