واٹس ایپ چیٹ میں اہم پیغامات کو ‘پن’ کیا جا سکے گا

اتوار 5 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ گروپ چیٹ کے حوالے سے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو اس ایپ کے صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ سے متعلق خبروں کے پورٹل ڈبلیو اے بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق اب تک واٹس ایپ پر کسی گروپ کو پن کر کے اس کے پیغامات تو اوپر لائے جاسکتے ہیں لیکن چیٹس کے اندر پیغامات کو پن کرنا ممکن نہیں مگر اب اس نئے فیچر سے صارفین اہم پیغامات کو چیٹ ونڈو کے ٹاپ پر پن کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی میسجنگ ایپ کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے اور اب ایک ایسے نئے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جو انفرادی اور گروپ چیٹس کو بدل کر رکھ دے گا۔

یہ فیچر ان حالات میں کارآمد ثابت ہوگا جب کسی گروپ چیٹ میں بہت زیادہ میسجز بھیجے جاتے ہوں تو اہم پیغامات کو اس کی مدد سے دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔ البتہ جب کوئی صارف کسی چیٹ میں پیغام کو پن کرے گا تو اس کا علم دیگر افراد کو بھی ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے اور وہاں بھی سب کو دستیاب نہیں۔ اب تمام صارفین کے لیے یہ فیچر کب تک متعارف کرایا جائے گا اس بارے میں ابھی یقین سے کچھ نہیں کیا جاسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp