ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر قتل کیس: جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا

منگل 20 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس میں تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 26 جون کو ذاتی حیثیت میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کوئٹہ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی  گیشن ٹیم نے اس ضمن میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس بھیج دیا ہے، جو چیئرمین تحریک انصاف کو لاہور پولیس کے ذریعہ وصول کروایا جائے گا۔

نوٹس میں سربراہ تحریک انصاف کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 160 کے تحتجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے دفاع میں بیان ریکارڈ کروانے کا کہا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ  درج ہے۔ واضح رہے کہ مقتول وکیل نے بلوچستان ہائیکورٹ سے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت عمران خان کیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

حکومت نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کے قتل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp