لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اور حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
Imran Khan by Iqbal Anjum on Scribd
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے آفس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں
تفتیشی آفیسر نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر گرفتار نہیں ہوسکے۔ عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔
دیگر ملزمان میں مسرت جمشید چیمہ، مراد راس، حسان اللہ نیازی، جمشید چیمہ سمیت 7 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 9 مئی کو اسلام آباد سے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور اس دوران فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے سمیت شہدا کی یادگاروں کو بھی جلایا گیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اب بھی اپنے کارکنوں کو ہدایات دی جا رہی ہیں کہ اگر مجھے گرفتار کیا جاتا ہے کہ پُر امن احتجاج کریں کیوں کہ اگر اس بار آپ خاموش رہے تھے حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب نہیں ہو سکے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے فوجی املاک پر دھاوا بولنے کی پاداش میں تحریک انصاف کے بیسیوں رہنما پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں اور کچھ نے تو سیاست کو ہی خیر باد کہہ دیا ہے۔