ورلڈ یوگا ڈے‘ کے موقع پر بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے کہا ہے کہ وہ 12 سال سے یوگا کر رہی ہیں جس نے ان کی زندگی بدل ڈالی۔ ان کا کہنا ہے کہ یوگا ذہنی دباؤ کا علاج ہے۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ ’یوگا میری زندگی کا ایک بہت اہم حصہ بن گیا ہے اور میں ہر روز کچھ کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ یوگا میری جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے کام کرتا ہے۔‘
یوگا شروع کرنے سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے ہندوستان آنے کے بعد ہی یوگا شروع کیا۔ مجھے یاد ہے کہ میرے گھر کے قریب یوگا کی کلاس چل رہی تھی، ہر روز صبح 6 بجے ایک کلاس ہوتی تھی۔ میں نے بھی کلاس لینی شروع کی اور آہستہ آہستہ اس کی عادی ہونے لگی۔‘
’ یوگا میرا دن شروع کرنے کا ایک بہت ہی حیرت انگیز طریقہ بن گیا۔ یہ میری رقص کی تربیت سے لے کر وزن اٹھانے کی صلاحیت تک ہر چیز کو متوازن رکھتا ہے۔ یہ مجھے لچکدار اور چست بناتا ہے اور میرے دماغ کو پرسکون کرتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ روزانہ ایک گھنٹہ یوگا کرنا ذہنی دباؤ کا علاج ہے۔ میں اب یوگا کے بغیر نہیں رہ سکتی، اس لیے بھی کہ ہماری زندگی مصروفیات سے بھری ہوئی ہے اور اس کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ اپنے پیشے کی پرورش کرتی ہے، اس لیے ذہنی دباؤ کا شکار رہتی ہیں، جب بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہوتی ہیں تو وہ یوگا کرتی ہیں۔‘