حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسد قیصر

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر اسد قیصر کہتے ہیں پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کسی خواہش ہو سکتی ہے لیکن پارٹی کو ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واضح کیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسد قیصر اج اچانک پشاور ہائی کورٹ پہنچے اور اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست جمع کرنے کے بعد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں 9 مئی کے بعد اور موجودہ سیاسی صورت حال پر بات کی۔ اور سوالات کے جواب دیے۔ اسد قیصر مطمئن نظر ائے۔ بتایا کہ وہ مقامات کا سامنا کر رہے ہیں عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں اور انصاف مانگنا ان کا حق ہے۔ کہا کہ وہ آئین و قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ حالات کلیئر ہوجائے گے۔

عمران خان کے ساتھ ہیں سیاست جاری رکھیں گے

اسد قیصر نے میڈیا کو واضح کیا کہ وہ کہیں جانے والے نہیں ہیں۔ “عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،” انھوں نے بتایا، کہ وہ اپنا سیاسی جدوجہد جاری رکھیں۔ “ہر فرد کا بنیادی حق ہے کہ وہ آزادی کے لئے سیاسی جہد جہد کرے،” اسد قیصر نے کہا۔ مزید کہا کہ ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

پی ڈی ایم کے ساتھ کوئی مزکرات نہیں ہو رہے

اسد قیصر سے جب پوچھا گیا کہ کیا پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ کوئی مزاکرات ہو رہے تو اسد قیصر نے ایک سانس میں جواب دے دیا۔ اور بتایا کہ اس وقت حکومت کے ساتھ کوئی مزاکرات نہیں ہو رہے۔ جب اسٹبلشمنٹ کے ساتھ مزاکرت کے حوالے سوال پر اسد قیصر نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ بولے کہ ہر ادارے کو دائرہ اختیار میں کام کرنا چائیے اور وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

ایکسائز نے گاڑیاں واپس کرکے شکریہ ادا کیا

ایکسائز کی جانب سے گھر پر چھاپے اور گاڑیاں لے جانے کے حوالے سے بتایا کہ ان کی گاڑیاں واپس کر دی گئیں۔ کہا کہ ایکسائز والوں نے ریکارڈ چیک کرکے گاڑیاں واپس کرکے شکریہ بھی ادا کیا۔ مزید بتایا کہ ان کے پاس جو گاڑیاں ہیں وہ ایک 10 سالوں سے ان پاس ہیں جو انھوں نے خریدے تھے۔

کہا کہ جن لوگوں نے گاڑیوں اور ان کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا ان کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں درخواست

اس سے پہلے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جس میں انھوں نے اپنے خلاف ایف آئی آرز کی تفصیل فراہم کی درخواست کی ہے۔ موقف اپنایا ہے کہ نو مئی کے بعد ان کے گھروں پر غیر قانونی طور پر چھاپے مارہے جارہے ہیں۔ “ہمارے خلاف جو مقدمات ہے اس کی تفصیل فراہم کیا جائے،” درخواست میں موقف اپنایا ہے۔

اسد قیصر نے درخواست میں صوبائی حکومت، آئی جی پولیس اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp