عید کے دنوں میں پاکستان کا موسم کیسا رہے گا ؟

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید کا تہوار اپنوں کے ساتھ مل بیٹھنے، قربانی کی مصروفیات اور بہت سی پرانی یادیں تازہ کرنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ مزہ اس وقت کِرکرا ہو جاتا ہے جب موسم غلط انگڑائی لے بیٹھے۔

پاکستان کے میدانی اور پہاڑی علاقے اس وقت گرمی سے تپ رہے ہیں، ایسے میں یہ سوال درست محسوس ہوتا ہے کہ عید کے موقع پر پاکستان کا موسم کیسا ہو گا؟

وی نیوز نے یہی بات جاننے کے لیے محکمہ موسمیات اسلام آباد سے رابطہ کیا تو ان کی دی گئی خبرشدید گرمی میں ٹھنڈی ہوا کے جھونکے جیسی محسوس ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

البتہ 21 سے 24 جون تک ملک کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت گرم رہے گا، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبرر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فی الوقت گرمی کی یہ لہر اگلے 3  سے 4 روز تک جاری رہے گی۔ جبکہ آئندہ ہفتے سے بارش کا نیا اسپیل آئے گا جو وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

موسم سے متعلق ماہرین کہتے ہیں کہ عید کے ایام میں موسم کی درست صورتحال 2 سے 3روز میں مزید واضح ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp