حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کو مذہبی شخص کیوں کہا؟

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ان دنوں پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی تعریفوں کے پُل باندھتی نظر آتی ہیں۔

حمائمہ ملک کا ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ عمران ہاشمی میرے بہت اچھے دوست اور بے حد اچھے انسان ہیں۔

اداکارہ کے مطابق عمران ہاشمی کو قرآن کی ساری آیتیں یاد ہیں، وہ با عمل مسلمان ہیں اور ان کا دل پاک ہے۔ پاکستانی عوام نے تنقید کر کےعمران ہاشمی کے سارے گناہ دھودیے ہیں۔

اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا تھا ’ میں سوشل میڈیا پر لنچ، ڈنر یا عمرہ کی پوسٹ بھی لگاؤں تو مجھے کمنٹ میں کہا جاتا ہے کہ تمہیں عمران ہاشمی تو یاد نہیں آ رہا؟‘

اداکارہ حمائمہ ملک کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور  شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

طلحہ ہاشمی نامی صارف لکھتے ہیں کہ اداکارہ حمائمہ ملک کی عمران ہاشمی کے حق میں گواہی کے بعد اب کوئی شبہ نہیں رہ جاتا۔

 

ایک صارف نے بولڈ سینز کے لیے مشہور اداکار کے بارے میں لکھا کہ مذہبی ہوتے ہوئے عمران ہاشمی کا یہ حال ہے، اگر وہ مذہبی نہ ہوتے تو فلموں میں انہوں نے کیا کرنا تھا۔

یاد رہے کہ 2014 میں عمران ہاشمی اور حمائمہ ملک نے بالی ووڈ کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل