مریم نواز سے مسلم لیگ ن کے سابق اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں، تبادلہ خیال

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق ایم این اے بابر نواز، سابق ایم پی اے شاہد محمود اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن ایبٹ آباد ملک محبت اعوان نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں نے مریم نواز کو پارٹی کی چیف آرگنائزر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ مریم نواز چیف آرگنائزر بننے کے بعد انتہائی متحرک ہیں اور ان کی نظر آئندہ عام انتخابات پر ہے۔ میاں نواز شریف نے چیف آرگنائزر بنا کر مریم نواز کو پارٹی فیصلوں کے حوالے سے فری ہینڈ دے دیا ہے۔

جوں جوں الیکشن کا وقت نزدیک آ رہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینےکے خواہشمند پارٹی چیف آرگنائزر کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اپنے اپنے حلقے کے حوالے سے بریفنگز دی جا رہی ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر پارٹی میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے اور ان کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے الگ ہو گئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں مگر مریم نواز کی سربراہی میں کام نہیں کر سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp