ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پرمعمولی کمی، گیس کی پیداوارمیں 3 فیصداضافہ

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پرمعمولی کمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس اورعارف حبیب ریسرچ کے مطابق 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69356 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.2 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69501 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 16 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3382 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3284 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں پی اوایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار4848 بیرل، پی پی ایل 12559 بیرل، اوجی ڈی سی ایل 32162 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1133 بیرل ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح گزشتہ ہفتہ میں پی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار66 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 660ایم ایم سی ایف ڈی، اوجی ڈی سی ایل 760 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار923ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp