وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے دورے پر پیرس پہنچ گئے ہیں۔ شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی دعوت پر وزیرِ اعظم فرانس کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیو گلوبل فائنانسگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے برونیاغ پیلس آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بارش کے دوران برونیاغ پیلس آمد ہوتی ہے اور میزبان انہیں چھتری دیتی ہے اور ان کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہے مگر شہباز شریف ان سے چھتری لے لیتے ہیں اور انہیں بارش میں بھیگتا چھوڑ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔
شہباز شریف کی برونیاغ پیلس آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسب تبصرے کر رہے ہیں۔
خرم شہزاد نامی ٹوئٹر صارف نے شہباز شریف کی آمد کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، یہ چھتری مجھے دے دیں، نہیں یہ میں آپ کے لیے پکڑے رکھوں گی۔ نہیں یہ مجھے دے دیں نہیں تو میرے ملک کے لوگ کہیں گے کہ تم قرضہ مانگنے گئے تھے یا نخرے اٹھوانے۔
شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات: یہ چھتری مجھے دے دیں، نہیں یہ میں آپ کے لیے پکڑے رکھوں گی۔ نہیں یہ مجھے دے دیں نہیں تو میرے ملک کے لوگ کہیں گے کہ تم قرضہ مانگنے گئے تھے یا نخرے اٹھوانے 😄 pic.twitter.com/8UxM84dXKA
— Khurrram Shahzad (@KhurramShahzPK) June 22, 2023
ایک اور صارف نے کہا کہ فرانس پہنچنے والے شہباز شریف نے خود چھتری تھامنے کے چکر میں میزبان خاتون کو بارش میں بھگو دیا۔
کامران علی شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قائد کے پاکستان کا وزیراعظم چھتری خود ہاتھ میں اٹھاکر دنیا کو مثبت پیغام دے رہا پے۔ نیکی کا بدلہ نیکی ہے۔
قائد کے پاکستان کا وزیراعظم چھتری خود ہاتھ میں اٹھاکر دنیا کو مثبت پیغام دے رہا پے۔ نیکی کا بدلہ نیکی ہے۔
— Kamran Ali Shaikh (@KamranAliShaik) June 22, 2023
ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ جب پیسے نہ ہوں تو چھتری بھی خود پکڑنا پڑتی ہے۔
Jub Paise nahin hote to Chata bhi khud pakadna padta hai
— India Matters with Rohit Sharma (@indiajourno) June 22, 2023
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف برونیاغ پیلس میں نیو گلوبل فائنانسگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سمٹ کے دوران وزیر اعظم اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے، 2روزہ سمٹ کا اختتام کل 23 جون کو ہو گا۔
وزیراعظم بحث میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی فنانس، گرین انفراسٹرکچر، ایس ڈی جیز کے حصول اور قرضوں سے متعلق حل کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر اور تجاویز پیش کریں گے۔ وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر دیگر عالمی رہنمائوں سےملاقاتیں بھی کریں گے۔