محکمہ ریلوے کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق عید اسپیشل ٹرین 26 جون کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلائی جائے گی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے چلائی جانے والی یہ عید اسپیشل ٹرین 9 اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوگی۔