پاکستان ریلوے نے عید الاضحٰی کے موقع پرملک کے بڑے شہروں کے لیے عید اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عید اسپیشل ٹرین کراچی تا لاہور اور کوئٹہ تا پشاور چلائی جائے گی۔ عید اسپیشل ٹرین چلانے کا مقصد عوام الناس کو سہولت پہنچانا ہے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی تا لاہور عید اسپیشل ٹرین 27 جون 2023 کو کراچی کینٹ سے رات 08:30 پر چلے گی۔
یہ اسپیشل ٹرین مختلف مقامات جن میں کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک ، سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، سانگلہ ہل، قلعہ شیخوپورہ سے گزرتی ہوئی اگلی شام 05:45 پر لاہور پہنچے گی۔
ان تمام مقامات پر ٹرین رکے گی اور مسافر ان مقامات سے ٹرین پر سوار ہو سکتے ہیں۔ ادھر محکمہ ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے پشاور تک بھی عبد اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق عید اسپیشل ٹرین 26 جون کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلائی جائے گی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے چلائی جانے والی یہ عید اسپیشل ٹرین 9 اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوگی۔