وفاقی حکومت نےعید الاضحیٰ کی سرکاری چھٹیاں میں رد وبدل کرتے ہوئے مزید ایک چھٹی بڑھا دی ہے۔ اب 28 جون کو بھی چھٹی ہو گی ۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں جب کہ عید جمعرات کو ہونی ہے جب کہ جمعہ کو چھوڑ کر ہفتہ کے روز سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکومت کی طرف سے جمعرات کو ایک بار پھر عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں رد و بدل کر تے ہوئے نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق اب 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ کی چھٹی ہو گی۔
واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔
اس سے قبل جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی جبکہ عید الاضحیٰ کے لیے ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔