‏حکومت 9مئی کے واقعات سے فائدہ نہ اٹھائے، ہمایوں اختر خان

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کے آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے، شہید اختر عبدالرحمن جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 1948 کی جنگِ کشمیر ہو یا 1965 میں دفاع لاہور  جہاد افغانستان سمیت دہشت گردی کی طویل اور کٹھن جنگ میں ہمارے آفیسرز اور جوانوں نے اپنا لوہا منوایا اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ثابت کیا ہے

ہمایوں اختر نے کہا کہ ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی شدید افسردہ کیا ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ ہماری پرورش چھاؤنیوں اور ایسے ہی گھروں میں ہوئی ہے جہاں جلاؤ گھیراؤ کے افسوس ناک واقعات ہوئے اور یہ سب ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ تھے۔ موجودہ حکومت کو ان اندوہناک ناک واقعات سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قوم نے ہمیشہ افواج پاکستان کا بے انتہا احترام کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ قوم اور اس کے محافظوں کا یہ محبت بھرا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ