ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

جمعہ 23 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان کے لیے ایران کے نو تعینات سفیر ڈاکٹر موغادم اور افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کے لیے حال ہی میں تعینات کیے گئے ایرانی سفیر ڈاکٹر موغادم کو پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو  مزید فروغ  دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور وہ ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر موغادم سے توقع ظاہر کی کہ وہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے ملاقات کی

وزیر خارجہ سے افغانستان کے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے بھی ملاقات کی اور کابل کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ’فلیگ شپ‘ منصوبوں کی جلد تکمیل ہونی چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں جاری صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے، افغانستان کی تعمیر و ترقی اور امن پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp