بلوچستان کے علاقے کپکپارمیں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کاروائی کر کے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی، کارروائی میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس، کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان بارڈر کے علاقے کپکپار میں ایک گھر میں بھاری مقدار میں منشیات موجود ہونے کی اطلاع ملی، جس پر کوسٹ گارڈز کی ٹیمیں کارروائی کے لیے ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خالی گھر سے اعلیٰ کوالٹی کی5166 کلوگرام چرس،274 کلو گرام کرسٹل (آئس)اور53 گلو گرام ہیروئین برآمد کرلی۔
پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 136ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کے لیے چھپائی گئی تھی۔