ملک غلط سمت میں چل رہا ہے، 74 فیصد امریکی شہریوں کی رائے

پیر 26 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی آدھی سے زیادہ آبادی سمجھتی ہے کہ اس وقت امریکا درست سمت میں نہیں چل رہا، 80 فیصد امریکیوں کو صدر جوبائیڈن کی صحت کی فکر ہے جبکہ  وہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جوبائیڈن کے درمیان دوبارہ انتخابی معرکہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔

این بی سی نیوز کے زیر اہتمام رائے عامہ ایک جائزے میں بتایا گیا ہےکہ 74 فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔ صرف 20 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکا اس وقت درست سمت میں گامزن ہے جبکہ 6 فیصد شہریوں نے اس حوالے سے اپنی رائے دینے سے انکار کیا ہے۔

رائے عامہ کے جائزے کے مطابق  امریکی شہری 2024 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک صدر جوبائیڈن اور ریپبلکن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوبارہ مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔68 فیصد بائیڈن کی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں جن کی عمر 80 سال ہے، 55 فیصد ڈونلڈ امریکی شہری ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے بارے میں بھی پریشان ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ 55 سال کے ہیں۔

سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 کے انتخابی مقابلے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس پر پولز میں بڑی برتری حاصل ہے، لیکن ڈی سینٹیس نے عام انتخابات میں بائیڈن کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بائیڈن کو ٹرمپ پر 45 فیصد سے 49 فیصد تک برتری حاصل ہے، لیکن بائیڈن اور ڈی سینٹیس 47 فیصد پر برابر ہیں۔
دوسری جانب تقریباً نصف ریپبلکن ووٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ پر کسی اور کو ترجیح دیتے ہیں۔

ٹرمپ کے علاوہ  صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے دیگر ریپبلکن خواہش مندوں میں سابق نائب صدر مائیک پینس شامل ہیں۔ امریکی سینیٹر ٹم سکاٹ، جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی اور نیو جرسی کے سابق گورنر کرس کرسٹی بھی اب ٹرمپ کے مدمقابل ہیں۔ واضح رہے کہ انہوں نے ٹرمپ کی 2020 کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا لیکن اس کے بعد یہ سب لوگ ٹرمپ کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

ڈیموکریٹک پولسٹر ہورویٹ کے مطابق 2020 کے انتخابات کو دیکھا جائے تو یہ انتخاب ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک ریفرنڈم تھا اور اگر بائیڈن ٹرمپ کا دوبارہ مقابلہ ہوتا ہے تو ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔

دی اکانومسٹ اور YouGov کے ایک اور سروے میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو 2024 کے تمام موجودہ صدارتی امیدواروں میں سب سے زیادہ پسندیدگی مل رہی ہے۔ 39 فیصد شہریوں نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو مثبت انداز میں دیکھا جبکہ 30 فیصد نے انہیں ناپسندیدہ طور پر دیکھا۔

اس کے علاوہ، گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے ایمرسن کالج کے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ  تیسرا امیدوار بائیڈن کے دوبارہ منتخب ہونے کے امکانات کو کم کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp