اریجیت سنگھ نے پسوڑی گانا گا کر نئی پسوڑی ڈال دی

پیر 26 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت میں کرکٹ یا پھر فلموں اور گانوں پر ہلکی پھلکی نوک جھونک ہوجانا کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے گلوکاروں کے گانوں کو نہ صرف سنا جاتا ہے بلکہ گایا بھی جاتا ہے۔ ایک دوسرے کے گانے گانا اور اس سے متاثر ہونا غلط بات نہیں۔

بالی ووڈ کی گانوں کے لیے مشہور ٹی سیریز نے اپنے بینر تلے بھارتی اداکار کیارہ اڈوانی اور کارتک آرئین کی  نئی آنے والی فلم ستیا پریم کی کتھا کا نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

گانا بالی ووڈ کے مشہور سنگر اریجیت سنگھ اور گلوکارہ تلسی کمار نے گایا ہے۔ اس گانے شکرانت شرما نے لکھا ہے جبکہ ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے ۔

گانے کا ٹائٹل پسوڑی نو رکھا گیا ہے جبکہ گانے کے بول اور موسیقی پاکستانی وائرل گانے پسوڑی سے تقریبا ملتے جلتے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے تحت ریلیز ہونے والے فوک گلوکار علی سیٹھی و گلوکارہ شائے گِل کے گانے پسوڑی نے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ۔ پسوڑی یوٹیوب پر 10 لاکھ بار دیکھے جانا والا کوک اسٹوڈیو سیزن 14کا پہلا گانا بن گیا تھا جب کہ اسے تین دن سے بھی کم عرصے میں 30 لاکھ سے زائد بار دیکھ لیا گیا تھا۔

گانے کی دھوم پڑوسی ملک بھارت میں پہنچی اور وہاں بھی ہر زبان پر پسوڑی ہی جاری ہو گیا اور شاید یہ کہنا بھی غلط نہیں ہو گا کہ ابھی تک وہ اس گانے کےسحر میں مبتلا ہیں۔ یہی وجہ ہے بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اریجیت سنگھ نے اس گانے کی کاپی بنا دی اور اس گانے کو فلم ستیا پریم کی کتھا کا ٹائٹل گانے کا درجہ دے دیا گیا۔

اس گانے کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ اور اریجیت سنگھ کو اپنا ہدف تنقید بنا لیا ہے۔

ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹی سیریز بھارتی گانے تباہ کر کے تھک چکا ہے اب پاکستانی گانوں کا نمبر ہے۔

ایک اور صارف نے ایک دلچسب ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں ٹی سیریز کو  راحت فتح علی خان کے مشہور زمانہ گانے آفرین آفرین کے پیچھے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

https://twitter.com/smileandraja/status/1673251917990854656

شہریار اعجاز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈیڑھ بلین لوگوں کا ملک اپنا ایک بھی گانا نہیں بنا سکتے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1673008329453387777

بالی ووڈ نے اس سے پہلے بھی پاکستانی گانے چرائے ہیں اور انہیں اپنی فلموں میں استعمال کیا ہے

نچ پنجابن ۔ ابرار الحق

ابرار الحق کا گایا ہوا گانا ’نچ پنجابن‘ دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ میں استعمال کیا گیا۔

بوہے باریاں ۔ حدیقہ کیانی

ہم میں سے شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے گانے بوہےباریاں سے واقف نہ ہو۔ انڈیا کی مشہور میوزک کمپنی سارے گاما نے کنیکا کپور کی آواز میں اس گانے کو ریلیز کیا تھا۔ گانے کے ابتدائی بول حدیقہ کیانی کے گانے بوہے باریاں سے لیے گئے تھے لیکن گانے کی بقیہ شاعری مختلف ہے۔

پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ میں اپنے گانے بوہے باریاں کو بنا اجازت استعمال کرنے  پر اعتراض بھی کیا تھا جس کے جواب میں انڈین گلوکارہ کنیکا کپور نے دعویٰ کیا تھا کہ اس گانے کو سننے والا جان جائے گا کہ یہ بالکل اوریجنل گیت ہے۔ مکھڑے سے لے کر اندر کے بند تک۔ ہم نے صرف لفظ (بوہے باریاں) کا استعمال کیا ہے۔

ظالما کوکا کولا پلا دے ۔ نور جہاں

کوک سٹوڈیو میں میشا شفیع کی آواز میں پیش کیا گیا گانا ظالماں کوکا کولا پلا دے کو پاکستان مخالف بننے والی فلم بھوج:دی پرائیڈ آف انڈیا میں  استعمال کیا گیا جس پر اداکارہ نورا فتیحی کا رقص بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

یہ گانا یوٹیوب پر ٹی سیریز، آی ایم آئی پاکستان اور 1 میوزک رائٹ سوسائٹیز کی جانب سے ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ گانا پہلی مرتبہ پاکستان کی مشہور گلوکارہ نور جہاں نے 1986 میں گایا تھا جو پنجابی فلم چن تے سورما کا حصہ تھا۔

رویا رے ۔ فرحان سعید سلیم مرچنٹ

پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈین گلوکار سلیم مرچنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے میرا گانا چوری ہی کرنا تھا  توکم از کم یہ سب کرنے سے پہلے پوچھ ہی لیتے یا اگر چوری بھی کرنا تھی تو ڈھنگ سے یہ سب کیا ہوتا۔

سلیم مرچنٹ نے اپنے جواب میں اسے محض اتفاق قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے فرحان سعید کا گانا رویا پہلے نہیں سنا ورنہ وہ یقیناً بعد میں تیار کیے گئے اپنے گانے میں تبدیلیاں کرتے۔

دل غلطی کر بیٹھا ہے۔ نصرت فتح علی خان

انڈین گیت نگار منوج منتشیر نے کچھ عرصے قبل ایک گانا ریلیز کیا تھا دل غلطی کر بیٹھا ہے، غلطی کر بیٹھا ہے دل، بول ہمارا کیا ہو گا ہے۔ اس گیت کو زوبن نوٹیال نے گایا ہے۔

لیکن حقیقت میں یہ قوالی کئی برس پہلے نصرت فتح علی خان سمیت کئی پاکستانی گلوکار گا چکے ہیں۔ جس کے بول کچھ یوں تھے ’دل نے غلطی کی، دل نے غلطی کی۔۔۔ بول کفارہ کیا ہوگا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp