ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل گرج چمک کے ساتھ برسیں گے

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ کئی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔

محمکہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، بھکر، لیۂ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

پیش گوئی کی گئی ہے کہ اس دوران ملتان، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کاکول، ہری پور، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، کرک، ڈی آئی خان، لکی مروت اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کاکول، پشاور، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور کرک میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، زیارت، لورالائی، ژوب، بارکھان، کوہلو، قلات، آوارن، خضدار ، نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔ جبکہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp