پرویز مشرف کی تدفین آج کراچی میں ہوگی

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ انکی میت کے ہمراہ دبئی سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

دبئی سے میت لے کر آنے والی پرواز ایم ایل ایم 567 میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف اور صاحبزادی عائلہ رضا سمیت دیگر احباب بھی انکی تدفین کیلئے کراچی پہنچے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پرویز مشرف کی میت المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ دبئی سے خصوصی پرواز MLM-567 کے ذریعہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 12 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ جس نے رات 9:51 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

طیارے کو کراچی کے اولڈ ٹرمینل کے قریب پارک کرکے میت باہر لائی گئی۔ اہل خانہ کو میت کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں ان کی منزل پر پہنچادیا گیا۔
پرویز مشرف کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر ملیر کینٹ کی کوئٹہ لائن مسجد میں ادا کی جائے گی۔

پرویز مشرف 2016 میں علاج کی غرض سے دبئی گئے تھے جہاں امریکن اسپتال میں چھ سال تک ایمالوئےڈوسس جیسی اعضا متاثر کرنیوالی بیماری کیلئے زیر علاج رہنے کے بعد 79 سال کی عمر میں گزشتہ اتوار کو انتقال کرگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا