پشاور: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان چھٹی مرتبہ گرفتار

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد کو رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور کی انسداد کرپشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم انہیں پھر گرفتار کر لیا گیا۔

علی محمد خان کے وکیل ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے بتایا کہ جیسے ہی علی محمد خان مردان جیل باہرآئے تو گیٹ پر ہی انسداد کرپشن ٹیم نے ان کو دوبارہ گرفتار کرلیا اور تھانہ طورو لے گئی۔

ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے بتایا کہ چھٹی بارایسا ہوا کہ عدالت ضمانت منظورکرلیتی ہے اور پھر کبھی پولیس پا پھر اینٹی کرپشن ٹیم ان کو دوبارہ گرفتار کر لیتی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں علی محمد خان پر درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران صوبائی حکومت نے اپنی رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ علی محمد خان کے خلاف انسداد کرپشن عدالت میں ایک مقدمہ درج ہے اور اس مقدمے کے باعث وہ گرفتار ہیں باقی ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

 ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اب اینٹی کرپشن والے کہتے ہیں کہ کل ہی ان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ان کی گرفتاری مطلوب ہے۔

 واضح رہے کہ علی محمد خان کی اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں تھری ایم پی او کے تخت گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ہوئی تھی جس کے بعد مردان پولیس نے ان کو پھر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں پشاور سنٹرجیل سے گرفتار کرلیا تھا۔

9 جون کو مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پرعلی محمد خان کو مقدمہ سے بری کیا تو اسی دن اینٹی کرپشن کی ٹیم نے فشریز ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی اور مردان جیل سے رہائی کا حکم دیا لیکن اب اینٹی کرپشن ٹیم نے ان کو ایک اور مقدمہ میں گرفتار کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

24 نومبر احتجاج: تمام رکاوٹیں پار کرکے ڈی چوک پہنچنے کا عزم، اس بار واپسی نہیں ہوگی، پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی

بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی آر کٹ گئی، پی ٹی آئی کا احتجاج منسوخ ہوسکتا ہے؟

پولیس کو سختی سے منع کردیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی، وزیراعلیٰ پنجاب

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی عربی اور چینی زبان کیوں سیکھ رہے ہیں؟

پی ٹی آئی کے زوال میں بشریٰ بی بی کا مبینہ کردار، پاراچنار کا المناک واقعہ

ویڈیو

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی عربی اور چینی زبان کیوں سیکھ رہے ہیں؟

پی ٹی آئی کے زوال میں بشریٰ بی بی کا مبینہ کردار، پاراچنار کا المناک واقعہ

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا پورا بیانیہ ہی خراب کر دیا ہے۔ عمران خان کی آخری کال

کالم / تجزیہ

بشریٰ بی بی، عمران خان کی کیسی قائمقام ثابت ہورہی ہیں؟

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان کیوں دیا؟

اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر عوامی ردعمل: حقائق کیا کہتے ہیں؟