آل پارٹیز کانفرنس پھر مؤخر، نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے 9 فروری کو ہونے والی اے پی سی پھر مؤخر کر دی گئی ہے۔ وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث دہشت گردی کے مسئلے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس مؤخر کر دی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، اے پی سی کی آئندہ تاریخ کا اعلان اتحادیوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائےگا۔

ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ جانےکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کرنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے ۔

یاد رہے کہ 7 فروری کو طلب کی گئی اے پی سی کو 9 فروری تک مؤخر کیا گیا تھا۔ ایجنڈے میں دہشت گردی کے مسئلے کے حل اور معاشی مسائل شامل ہیں۔

عسکری قیادت دہشت گردی کی حالیہ لہر پر شرکا کو بریفنگ دے گی،کانفرنس میں درپیش چیلنجز کےلیے مشترکہ حکمت عملی مرتب ہوگی اور دہشت گردی سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی

حکومت معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکنامک روڈمیپ پیش کرے گی جبکہ وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی