عیدِالاضحیٰ پر کتنے لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا ؟

اتوار 2 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

29 جون سے یکم جولائی تک 3 لاکھ 58 ہزار 330 سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔ دیر اپر میں 37 ہزار 369، مالم جبہ میں 22 ہزار 384 سے زائد، گلیات میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد، چترال اپر میں 102، چترال لوئر میں 5 ہزار 816 سیاح جبکہ کاغان ناران کے سیاحتی مقامات میں 82 ہزار 659 سیاح لطف اندوز ہونے کے لیے آئے۔

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ محکمہ سیاحت کائیٹ پراجیکٹ کی طرف سے قائم شدہ ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب 1422 کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 156 غیر ملکی سیاح بھی سیرو تفریح کے لیے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد نے کہا کہ عیدالاضحیٰ تعطیلات پر ٹورازم پولیس کے جوان بھی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش رہے۔ خیبرپختونخوا کی مختلف ڈسٹرکٹ میں ٹورازم پولیس کے جوانوں نے ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ محکمہ سیاحت کائیٹ پراجیکٹ کی طرف سے قائم شدہ ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب 1422 بھی عیدالاضحیٰ تعطیلات پر 24گھنٹے فعال رہی۔

محمد سعد نے بتایا کہ سیاحوں کو ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات اور ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے، ٹورازم فیسیلیٹیشن ہب اور ٹورازم انفارمیشن سنٹرز عیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران مکمل کھلے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں کا دورہ کرنے والے لوگوں نے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،

عیدِالاضحیٰ پر خیبرپختونخوا سیر و تفریح کا مرکز بنا رہا، ملک بھر سے عید پر 2 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کا رخ کیا۔ عید الاضحی کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد سیر و تفریح کے لیے خیبرپختونخوا پہنچی۔

مختلف علاقوں بشمول گومل زام، ضلع اورکزئی اور ضلع وزیرستان میں میلوں کا انعقاد کیا گیا، عوام اپنی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے، ان میلوں میں نہ صرف سیاحوں بلکہ ہزاوں مقامی افراد نے بھی شرکت کی۔

خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں کا دورہ کرنے والے لوگوں نے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، عوام کی سہولت کے لیے سیکیورٹی فورسز نے رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی انتظامات بھی کیے تھے۔

عوام کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی طرف سے فراہم کردہ حفاظتی انتظامات اور سہولتوں کو سراہا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp