چور پولیس افسر کی کار تھانے کے باہر سے اڑا لے گئے

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں چوری چکاری کی وارداتیں اس قدرعام ہو گئی ہیں کہ چور پولیس افسر کی کار تھانے کے باہر سے اڑا لے گئے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق اسلام آباد کے کورال تھانہ کے باہر پولیس افسر محمد نعیم نے کار کھڑی کی اور کسی کام سے چلا گئے کہ گیٹ پر گارڈ کی موجودگی کے باوجود چور آئے اور کار چرا کر لے گئے۔

تھانہ کورال میں کار چوری کی رپورٹ تو درج کر لی گئی مگر سوال یہ ہے کہ اگر تھانوں کے باہر سکیورٹی کا یہ حال ہے تو شہر کے دیگر علاقوں کا  کیا حال ہو گا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp