کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 275.44 روپے کا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر گزشتہ ہفتے 285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ اسحاق ڈار کا دعویٰ سچ ہونے لگا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی طلب میں کمی آئی ہے جبکہ ذخیر اندوزوں نے ڈالر بیچنے شروع کر دیے ہیں۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی کمی سے بھونچال پیدا ہوگیا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ہوئی ہے، جہاں ڈالر 283 روپے سے کم ہو کر 273 روپے کا ہوگیا ہے۔
ملک بوستان نے وی نیوز کو بتایا کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا فرق رہ گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے کی بڑی کمی ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز 7 روپے کی کمی ہوئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 دن 17 روپے کم ہوئی ہے۔
امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے، اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ٹوئٹ کیا تھا کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 18 روپے کمی ہو گئی ہے، امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ مبارک ہو، مہنگائی 29 فیصد پر آ گئی ہے۔‘
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کے مطابق جون 2023ء میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ یہ شرح مئی 2023 میں 38 فیصد تھی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2334 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے اور امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے۔
AlhamdoLilah—Mubrook
1. CPI Inflation clocks in@29%:
As per the data released by PBS, CPI inflation for Jun’23 clocked-in at 29.4% compared to 38% YoY for May’23.2. PSX added 2,334 points in KSE100 index by 1pm.
3. Pak Rupee vs Dollar in open Market @270/272.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 3, 2023