تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی کردار نبھانے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے، راتوں رات ریٹرننگ افسر تبدیل کر دیا گیا، عوام نے انتخابی نتائج قبول نہ کئے تو بے کار ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے، الیکشن کے نام پر ڈرامہ دیکھ رہا ہوں، تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، جو واقعات رونما ہو رہے ہیں ماضی میں کبھی نہیں دیکھے، جھوٹے مقدمات درج اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ہمارے لوگوں پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات اچانک نیا مراسلہ جاری کیا گیا، جس کے سامنے پیش ہونا تھا، اسے تبدیل کر دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر کا تبادلہ آج تک نہیں سنا، بہت اونچ نیچ دیکھی، ایسا نظام پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ الیکشن شیڈول جاری ہو جائے تو آر او تبدیل نہیں ہوتا،عوام نے نتائج قبول نہ کئے تو الیکشن بے کار ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے این اے 156 میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی شاہ محمود قریشی سے وصول کئے، مذکورہ نشست شاہ محمود کے استعفی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp