ٹوئٹ ڈیک کے استعمال کے لیے ایلون مسک کی نئی شرط

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ ڈیک کے استعمال کو مشروط کر دیا ہے۔

 اگر اپنا پیغام کسی خاص وقت پر پوسٹ کرنا ہو تو ٹوئٹر میں شیڈول کا آپشن نہیں ہے بلکہ اس کے لیے ٹوئٹ ڈیک کا سہارا لینا پڑتا ہے۔  یہ ان صارفین کے لیے بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے جو بہت زیادہ ٹوئٹس کرتے ہیں۔

ٹوئٹ ڈیک کے ذریعے مطلوبہ وقت اور تاریخ کا اندراج کر کے پوسٹ کو شیڈول کیا جا سکتا ہے، اور مقرر کیے گئے وقت پر پوسٹ اپلوڈ ہو جاتی ہے۔

 لیکن اب صرف وہ صارف ہی ٹوئٹ ڈیک استعمال کر سکیں گے جن کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہوگا۔

ٹوئٹر کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بعض تبدیلیوں کے ساتھ ٹوئٹ ڈیک کا نیا ورژن متعارف کرایا جا چکا ہے۔

 ٹوئٹ ڈیک تک رسائی کے لیے صارفین کو 30 دن میں ویریفائیڈ ہونے کا کہا گیا ہے۔ جو صارفین ٹوئٹر کی فیس ادا نہیں کر سکتے وہ ٹوئٹ ڈیک تک رسائی بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

  ٹوئٹ ڈیک کے نئے ورژن تک رسائی کے لیے صارفین کو (https://tweetdeck.twitter.com) دیے گئے لنک میں سے ’نئے ٹوئٹ ڈیک کو آزمائیں‘ کا آپشن منتخب کرنا ہو گا۔

    اس کے ذریعے پرانے ورژن میں محفوظ کی گئی تمام فہرستیں اور کالمز نئے ورژن میں با آسانی منتقل ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ ٹوئٹ ڈیک کا استعمال مفت تھا لیکن اب اس کے لیے بھی فیس ادا کرنی پڑے گی۔ اس سے قبل ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے 8 ڈالر ماہانہ ادا کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp