حج سے واپسی: بابر اعظم نے 2ماہ بعد اپنا بلا نکال لیا

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فریضہ حج ادا کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

حج کے  اس سفر کے دوران بابر اعظم کی والدہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں محمد رضوان، فخر زمان، فہیم اشرف اور محمد افتخار نے بابراعظم کے ہمراہ حج ادا کیا۔

اپنی والدہ کے ہمراہ وطن واپسی پر بابر اعظم نے اپنے بھائی کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج جوانی کی عبادت ہے، موقع ملے تو جوانی ہی میں حج کر لیں، جتنی تاخیر کریں گے اتنی مشکل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امی نے بھی بہت ہمت دکھائی اور اپنا حج مکمل کیا۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حج ایک مشکل عبادت ہے، حج مکمل کرنے کے لیے بہت ہمت چاہیے، مجھے وہاں جانے والے بزرگ حاجیوں سے بڑی حوصلہ افزائی ملی ہے کہ کیسے اللہ کو راضی کرنے کے لیے ان لوگوں نے ہمت دکھائی۔

انہوں نے حج پر جانے والوں کو مشورہ دیا کہ جو بھی حج کرنے جائے واک کر کے جائے۔

بابر اعظم کی فیملی نے گھر پہنچتے ہی ان کا بہت گرم جوشی سے استقبال کیا اور بابر اعظم نے آتے ہی اپنے بلّوں کا پوچھا کہ میرے بلّے کہاں ہیں؟

بابر اعظم کی بلا نکالتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بابر اعظم نے عام حاجیوں کی طرح حج ادا کیا تھا، ان کی زمین پر سونے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اب بھی گردش کر رہی ہیں۔

Pakistan cricket captain Babar sleeping under the open sky on second day of Hajj; picture goes viral - Crictoday

واضح رہے کہ بابراعظم اس سے پہلے ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک کورس کے سلسلے میں امریکا گئے تھے۔ امریکا میں قیام  کے دوران کپتان بابر اعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمراہ سپورٹس مینجمنٹ کا شارٹ کورس مکمل کیا تھا۔

بابر اعظم نے آج پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کو جوائن کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘