وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے نااہل قرار دے دیا۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف جعلی ڈگری کا کیس رکن جی بی اسمبلی غلام شہزاد آغا نے دائر کر رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کون ہیں؟
چیف کورٹ گلگت بلتستان کے 3 رکنی بینچ نے جعلی ڈگری کے مقدمہ کی سماعت کی اور فریقین کے وکلا کے دلائل سن کر مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ آج صبح وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی گئی تھی۔
تحریک عدم اعتماد گگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن غلام محمد نے جمع کرائی تھی۔
تحریک عدم اعتماد گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 2018 کے حکم کے آرٹیکل 40 اور 2017 کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈیکٹ کے رول 21 کے تحت جمع کرائی گئی تھی۔