کرک میں آندھی کے باعث چھتیں اور دیورایں گرنے کے واقعات، خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ کرک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور آندھی سے چھتیں و دیواریں گر گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مزید امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

سیکرٹری ریلیف کی ہدایات پر ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک بھر میں 3 سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران نشیبی علاقوں میں زیادہ بارش کے باعث اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔ جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

میٹرولجسٹ راشد بلال نے 3 جولائی کو موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر کونقصان پہنچ سکتا ہے۔ اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp