مون سون میں قوت مدافعت کو کیسے بڑھائیں؟

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مون سون کے موسم  میں جہاں گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے وہاں اس موسم میں انواع و اقسام کے بیکٹریا اور وائرس بھی سر اٹھاتے ہیں اور انسانوں میں مختلف انفیکشنز کا باعث بنتے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ انسان اپنی قوت مدافعت کو بڑھائے۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر انسان اپنی غذا میں ایسی غذائیں شامل کرے جس سے اس کی قوت مدافعت بڑھے تاکہ بیکٹیریا اور وائرس انفیکشنز سے بچ سکے۔  ماہرین صحت کے مطابق 12 ایسی غذائیں جو قوت مدافعت بڑھاتی ہیں، انسان ان غذاؤں کو مون سون میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

آلو بخارا

آلو بخارا ایک ایسا پھل ہے جو وٹامن سی اور کے سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں پوٹاشیم، کاپر اور فائبر بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو انسان کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔

چقندر

چقندر انسان میں ہیموگلوبن کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔ ہیموگلوبن خون کے سرخ سیلز پر مشتمل پروٹین ہے جو ٹشوز کو آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے ۔ چقندر میں میگنیز، فائبر، وٹامن سی، پوٹاشیم اور آئرن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو انسان کی قوت مدافعت بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔ یہ انسان کے فشار خون کو بھی بڑھاتی ہے۔

جامن

جامن میں کیلشیم موجود ہوتا ہے جو بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔ جامن آنتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے، جگر اور گردوں کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق مون سون میں جامن کھانے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے۔

لوکی

لوکی ایسی غذا ہے جو سبزی کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس میں فائبرز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ لوکی کے استعمال سے خوراک کی نالی صحت مند رہتی ہے۔ لوکی میں آئرن، وٹامن بی اور سی موجود ہوتے ہیں، اس میں اینٹی آکسیڈینٹ بھی موجود ہوتے ہیں۔

لیچی

لیچی ایسا موسمی پھل ہے جو انسان کو سردی سے بیمار ہونے سے بچاتا ہے، یہ انسان کو تیزابیت اور گیسٹرو سے بھی بچاتا ہے۔ لیچی بارشوں کے موسم میں دمے کی بیماری کا علاج بھی ہے۔

کھیرا

کھیرا انسانی جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ یہ آنتوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ کھیرے میں پوٹاشیم، میگنیز، کاپر اور ایسے  وٹامنز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔

ادرک

ادرک اینٹی بیکٹیریل اور جراثیم کش ہوتی ہے۔ یہ قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ ادرک کا زیادہ استعمال موسمی کھانسی اور سردی سے بھی انسان کو بچاتا ہے۔

دہی

دہی میں ایسے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو نظام انہظام کو بہتر بناتے ہیں، دہی میں ایسے غذائی اجزا ہوتے ہیں جو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ انسان کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور فوڈ پوائزننگ سے بھی بچاتا ہے۔

بروکولی

بروکولی گوبھی کی ایک قسم ہے۔ یہ فائبر سے بھرپور سبزی ہے۔ اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ اس میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ، سلفر اور فولاد موجود ہوتا ہے۔

مشروم

مشروم قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، اس میں فائبر، اینٹی آکسیڈنٹ اور پروٹین بڑی مقدار میں پائی گئی ہے۔

پالک

پالک غذائیت سے بھرپور سبزی ہے، اس میں وٹامن سی اور ای پائے جاتے ہیں جو انسان کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

خشک میوے

مختلف قسم کے خشک میوے ملا کر کھانا انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، مونگ پھلی، بادام، کاجو اور اخروٹ میں رائبوفلاون اور نائسن کثیر تعداد میں ہوتے ہیں جو انسان کی قوت مدافعت بڑھانے کا موجب بنتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘