توشہ خانہ فوجداری کیس کل سماعت کے لیے مقرر، عمران خان ذاتی حیثیت میں طلب

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس 6 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے وکلا کو بھی 6 جولائی کی صبح ساڑھے 8 بجے کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کی طلبی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 6 جولائی کی سماعت میں توشہ خانہ فواجداری کیس قابل سماعت ہے یا نہیں اس پر بحث کے بعد فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ 4 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کیخلاف توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا تھا۔

ٹرائل کورٹ کے 5 مئی فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ عدالت کو حکم دیا کہ وہ فریقین کو دوبارہ سن کر وجوہات کے ساتھ 7 روز میں فیصلہ کرے۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے رواں برس مئی میں فرد جرم عائد کردی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp