تشہیر کے لیے یہ لوگ کیا کچھ نہیں کرتے، نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض تنقید کی زد میں

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں مسلسل بارش کی وجہ سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا ہے جس سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل پانی میں ڈوب گئے ہیں اور سڑکیں نہروں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض نے بھی بارش زدہ علاقوں کا دورہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاب ریاض گاڑی قدرے تیز چلاتے ہوئے جا رہے ہیں اورنزدیک سے گزرتے موٹر سائیکل سواروں پر سڑک پر جمع پانی کی بوچھاڑ ہو رہی ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں  شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وقاص امجد نامی صارف لکھتے ہیں کہ کس طرح سے وزیر کھیل وہاب ریاض پاکستانی عوام پر بارش کا پانی اچھال رہے ہیں اور کہنے کو یہ عوام کی خدمت کے لیے نکلے ہیں۔

صحافی مغیث علی نے طنزاً ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض لمبے بوٹ پہن کر بارش کا پانی چیک کر رہے ہیں۔

ایک صارف کو ایسے وقت میں وزیراعظم شہباز شریف کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے وہاب ریاض کو شہباز شریف سے تشبیہہ دیتے ہوئے لکھا کہ بوٹ شہباز شریف جیسے پہنے ہیں، کمیرہ مین بھی انہی کا ہے اور ایکٹنگ بھی ہو بہو ان جیسی ہے بس بندہ وہاب ریاض عرف شہباز ساشے ہے۔

رائے ثاقب کھرل نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور میں جب بھی بارش ہوتی ہے تب تب ایک مسیحا تصویریں کھنچوانے کے لیے نکل آتا ہے۔

صحافی عارف ملک نے بھی وہاب ریاض کو آڑے ہاتھوں لیا ور کہا کہ وہاب ریاض کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لیکن تشہیر کے لیے یہ لوگ کیا کچھ نہیں کرتے اور جب ان سے اانتخابات کرانے سے متعلق سوال کیا جائے تو اس پر غصے میں آ جاتے ہیں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فاسٹ بالر شاہنواز دھانی نے بھی ٹوئٹ کی تھی جس پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کا کا ماضی میں دیا گیا مشہورِ زمانہ جملہ ‘جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے اور جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘ ٹوئٹ کیا لیکن بعد ازاں اس کو سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر سے ڈیلیٹ کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوئزرلینڈ کی خودکشی مشین متنازع کیوں بنی؟

اسپین میں غیر دستاویزی تارکین وطن پاکستانیوں کو قانونی حیثیت ملنے کا امکان

24 نومبر احتجاج: تمام رکاوٹیں پار کرکے ڈی چوک پہنچنے کا عزم، اس بار واپسی نہیں ہوگی، پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی

بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی آر کٹ گئی، پی ٹی آئی کا احتجاج منسوخ ہوسکتا ہے؟

پولیس کو سختی سے منع کردیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی، وزیراعلیٰ پنجاب

ویڈیو

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی عربی اور چینی زبان کیوں سیکھ رہے ہیں؟

پی ٹی آئی کے زوال میں بشریٰ بی بی کا مبینہ کردار، پاراچنار کا المناک واقعہ

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا پورا بیانیہ ہی خراب کر دیا ہے۔ عمران خان کی آخری کال

کالم / تجزیہ

بشریٰ بی بی، عمران خان کی کیسی قائمقام ثابت ہورہی ہیں؟

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان کیوں دیا؟

اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر عوامی ردعمل: حقائق کیا کہتے ہیں؟