75 سال میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا اس پر نظر دوڑانی چاہیے: گورنر خیبر پختونخوا

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پر پاکستانی قوم کو فخر ہے کیوں کہ چین پاکستان کا مشکل وقت کا دوست ہے۔

سی پیک کی 10 ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر غلام علی نے کہا کہ ہمیں اپنی 75 سالہ تاریخ پر نظر دوڑانی چاہیے کہ ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا۔ سب سے پہلے ہمیں ایک پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت چاروں صوبوں، تمام سیاسی جماعتوں کو معیشت پر ایک ہونا چاہیے۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ اگر منصوبہ بندی نہیں ہو گی تو ہماری صنعتیں مزید مشکلات کا شکار ہوں گی۔

گورنر غلام علی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے۔ ایک شخص اگر غلطی کرتا ہے تو وہ پورے ملک کے لیے بدنامی کا سبب بنتا ہے۔ سی پیک پاکستان اور سنٹرل ایشیا ممالک کے لیے خوشحالی لے کر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو ایمانداری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ چین نے جس طرح ترقی کی ہے ہمیں اس سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔ اگر ہم خلوص دل سے کام کریں تو کوئی پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp