ایم اے او کالج کی پرنسپل جو روزانہ سائیکل پر دفتر جاتی ہیں

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر عالیہ رحمان خان گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور کی پرنسپل ہیں۔ وہ گاڑی کی سہولت ہونے کے باوجود روزانہ سائیکل پر کالج آتی جاتی ہیں۔ انہیں تاریخی اہمیت کے حامل تعلیمی ادارے گورنمنٹ محمڈن اینگلو اورینٹل کالج، جسے عام طور پر ایم اے او کالج کہا جاتا ہے کی پہلی خاتون پرنسپل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ڈاکٹر عالیہ رحمان خان کا کہنا ہے’ جب میں پرنسپل بنی تو مجھے گاڑی اور ڈرائیور ملا اور میں کچھ روز اس پر کالج آئی مگر میں نے نوٹ کیا کہ یہ مذاق نہیں ہے، اس سے میری اپنی صحت متاثر ہوتی ہے اور ایک شخص پیٹرول خرچ کر کے گاڑی پر آفس آ جا رہا ہے‘۔

’مَیں چاہتی تھی کہ میں کوئی ایسا کام نہ کروں جس کے بعد میں دُکھ ہو کہ میں اپنی ڈیوٹی کے ساتھ انصاف نہیں کر پائی۔ ایسے میں مَیں نے اپنی سائیکل پھر سے نکالی، اس جھاڑ پونچھ کر تیار کیا اور پھر آفس آنے جانے لگی۔ مَیں کالج کی بچیوں کو بتانا چاہتی تھی کہ وہ بھی سائیکل پر آسکتی ہیں بجائے کسی کے سہارے آنے یا پبلک ٹرانسپورٹ کی وجہ سے کالج تاخیر سے پہنچنے کے، اس سے وہ خودمختار ہوں گی۔

 مزید جانیے وی نیوز کے لئے کامران ساقی کی اس خصوصی رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp