’ سابق وزیراعظم عمران خان تہذیب سے عاری ہیں‘ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر قانون دان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر قاضی انور کو ’انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا‘ کا صدر اور سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں عمران خان کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دائیں جانب سیر قیصر علی شاہ اور بائیں جانب سینئر قانون دان قاضی انور صاحب کھڑے ہیں۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ ایک بزرگ شخصیت قاضی محمد انور کو دائیں طرف کھڑا کر کے عمران خان خود کرسی پر بیٹھے ہیں۔

خالد حسین تاج نامی صارف لکھتے ہیں کہ قاضی انور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اور سابق وائس چیئرمین بارکونسل بھی رہ چکے ہیں اور جسٹس وقار سیٹھ کے استاد بھی رہے ہیں، عمران خان کو قاضی انور کی عزت میں کھڑا ہونا چاہیے تھا جن کی عمر 85 برس سے زائد ہے لیکن عمران خان خود بیٹھے ہیں اور قاضی صاحب کھڑے ہیں۔

صحافی مطیع اللہ جان نے لکھا کہ قاضی انور صاحب کو ایسے تصویر نہیں کھنچوانی چاہیے تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شفیق احمد ایڈووکیٹ لکھتے ہیں کہ عمران خان تو ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کرسی پر براجمان ہیں، سابق سینیٹر قاضی انور ہی اپنے نام، عہدوں اور بزرگی کی لاج رکھ لیتے۔

شمع جونیجو لکھتی ہیں کہ عمران خان تو تہذیب سے عاری ہیں لیکن قاضی صاحب کو اپنی عزت کا خیال رکھنا چاہیے تھا وہ کیسے ایک چوکیدار کی طرح کھڑے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ 3 کرسیاں ہونی چاہیے تھیں تاکہ یہ تینوں حضرات کرسی پر بیٹھتے یا پھر تینوں ہی کھڑے ہو کر تصویر بنواتے لیکن خان صاحب کو تو ہر جگہ خود کو ممتاز دکھانے کا شوق ہے۔

صحافی وقار ستی نے غالب کے شعر کا سہارا لیتے ہوئے عمران خان پر تنقید کے نشتر برسائے کہ کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالب، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

 

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل