پاکستانی صوبہ پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض نے ’کل جو کچھ ہوا، اس پر‘ معافی مانگ لی۔
مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں وہاب ریاض نے لکھا کہ ’ہمیشہ سکے کے دو رخ ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم ہمیشہ صرف غلط کو ہی دیکھتے ہیں۔‘
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے ’کل جو کچھ ہوا‘ اس پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کلی طور پر غیرارادی تھا اور غلط طور پر دیکھا گیا۔‘
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’آئیں مثبت کو پھیلائیں اور اس خوبصورت ملک کو منفی پروپیگنڈا کا شکار نہ کریں۔
There are always two sides of the coin, but unfortunately we always see the wrong one only. I’m sorry for what happened yesterday, it was purely unintentional and was misperceived in a very wrong way. Let’s try to spread positivity always and not malign this beautiful country of…
— Wahab Riaz (@WahabViki) July 6, 2023
گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد وہاب ریاض کی الگ الگ ویڈیوز سامنے آئی تھیں، جن میں وہ گاڑی چلاتے ہوئے سڑک پر چلنے والے موٹرسائیکل سواروں پر پانی اچھالتے اور پھر لانگ بوٹ پہنے برساتی پانی میں ادھر ادھر جاتے دکھائی دیے تھے۔
وہاب ریاض کے پیغام سے یہ واضح نہیں کہ انہوں نے کون سے عمل پر معافی مانگی ہے البتہ ان کی حالیہ ٹویٹ پر تبصرہ کرنے والوں نے یہ ضرور پوچھا کہ ان کے مطابق ’سکے کا دوسرا رخ‘ یا پھر ’درست سمت‘ کون سی ہے۔