46 فیصد پاکستانی والدین یا خاندان کے دباؤ میں آکر کیا کرتے ہیں؟

جمعہ 7 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

46 فیصد پاکستانی والدین یا خاندان کے دباؤ میں آکر اپنے تعلیمی شعبے کا انتخاب کرتے ہیں۔

گیلپ اینڈ گیلانی سروے کے مطابق پاکستان بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے سوال کیا گیا تھا کہ ’اپنے تعلیمی شعبے کے حوالے سے بتائیں کہ جس میں آپ تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا کر چکے ہیں، یہ شعبہ آپ نے اپنی مرضی سے منتخب کیا یا پھر والدین یا خاندان والوں کے دباؤ میں آکر منتخب کیا ہے؟

سروے سے حاصل شدہ نتائج کے مطابق 40 فیصد جواب دہندگان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے تعلیمی شعبے کا انتخاب خود کیا جبکہ 46 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ وہ والدین یا خاندان کے دباؤ میں آکر اپنے تعلیمی شعبے کا انتخاب کرتے ہیں۔ سروے میں 14 فیصد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کرنا مناسب نہ سمجھا اور کوئی جواب نہیں دیا۔

گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن نے یہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا۔ یہ سروے پاکستان کی دیہی اور شہری آبادی کے 1535 مرد و خواتین سے 29 مارچ 2023 سے 7 اپریل 2023 کے دوران کیا گیا۔ سروے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کا ذریعہ ٹیلی فون کالز تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp