جسٹس محمد ابراہیم خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 7 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر ہاؤس پشاور میں قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری برداری کی تقریب ہوئی، تقریب میں جسٹس محمد ابراہیم خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس محمد ابراہیم خان سے بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان کےعہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں سیکرٹری قانون شگفتہ نوید نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔

گورنر حاجی غلام علی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں

تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، نگران صوبائی وزراء فضل الٰہی، ساول نذیرایڈوکیٹ، جسٹس(ر) ارشاد قیص نے شرکت کی۔

نگران وزیراعلٰی کے مشیر پیر ہارون شاہ، رحمت سلام خٹک، حاجی ہدایت اللہ خان، ڈاکٹر ریاض انور، ،آئی جی پولیس اختر حیات خان اور مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کے سپریم کورٹ کی جج بننے کے بعد جسٹس ابراہیم خان کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر کیا گیا تھا، صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز ابراہیم خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس منظوری دی تھی۔

پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس مقرر ہونے تک جسٹس ابراہیم خان بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp