لاہور ہائیکورٹ کا سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کا حکم

جمعہ 7 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر محفوظ کردہ فیصلہ سنایا۔ 2 رکنی بینچ نے گزشتہ روز درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ رابعہ سلطان نے جیل میں شوہر کو سہولیات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ درخواست گزار کے شوہر سابق گورنر پنجاب رہے ہیں۔ ان کو عہدے کے مطابق جیل میں سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

وکیل نے استدعا کی تھی کہ عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp