لاہور ہائیکورٹ ، بینظیر بھٹو قتل کیس سماعت کیلئے مقرر

بدھ 8 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو قتل کیس سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس وقاص رﺅف، جسٹس عبدالعزیزپر مشتمل ڈویژن بنچ کل سماعت کرے گا۔

حکومت نے بینظیر قتل کیس میں نامزد ملزمان کو بری کرنے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ۔

واضح رہے کہ 2017ء میں انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل  کیس کا فیصلہ سنایا تھا ، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف مرحوم کو اشتہاری قرار دیا تھا، جبکہ 5نامزد ملزمان کو بری کر دیا تھا اور دو ملزمان کو 17سال قید کی سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ 27 دسمبر2007ء کو لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے بعد روانگی پر لیاقت باغ چوک میں خود کش حملے کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوگئی تھیں جبکہ سانحہ کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس میں درج کیا گیا تھا۔

BB_02

اس وقت کے صدر مملکت پرویز مشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے بے نظیر بھٹو کو مکمل سیکورٹی فراہم نہیں کی جبکہ عدالت نے انہیں مقدمے میں اشتہاری قرار دیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل