پاکستان دنیا میں امن اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے، شہبازشریف

ہفتہ 8 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں امن اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔ تعلیم، آئی ٹی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کردار ادا کرتا رہا ہے۔ پاکستان خطے میں تناؤ نہیں چاہتا ہے۔

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے اور سوئس وزیر خارجہ نے یادداشت پر دستخط کیے۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔

سوئس وزیر خارجہ اگنازئیو کاسیس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ سوئٹرزلینڈ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرے گا۔ سوئٹزرلینڈ نے 2010 کے تباہ کن سیلاب میں بھی پاکستان کی مدد کی تھی۔ تقریب میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان بھی موجود تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp