شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام، تصاویر بھی جاری

ہفتہ 8 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ہمیشہ میڈیا کا موضوع رہے ہیں۔ پاکستان میں شاید بہت ہی کم لوگ ہوں گے جنہیں شاہد خان آفریدی سے ’انس‘ نہ ہو۔

شاہد خان آفریدی کو شہرت تو کرکٹ سے ہی ملی لیکن وہ ایک بہترین اور درد دل رکھنے والے محبِ وطن پاکستانی کے طور پر بھی جانے پہچانے جاتے ہیں۔ شاہد خان آفریدی کرکٹ کے سپر اسٹار تو ہیں ہی لیکن وہ اپنے خاندان خصوصاً اپنی بیٹیوں کے حوالے سے بھی زیادہ تر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

شاہد خان آفریدی کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جمعہ کو شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی ہوئی تو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی جذباتی ٹویٹ کیا۔

’میری پیاری بیٹی‘! آج بھی کل کی طرح ہی لگتا ہے جب میں نے تمہیں اپنی بانہوں میں اٹھا کر بڑا کیا۔ اُس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ اگرچہ آپ اپنی زندگی کا ایک نیا سفر شروع کرنے والی ہیں لیکن آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی۔ کیوں کہ میں وہ پہلا آدمی ہوں جس نے آپ سے پہلے پیار کیا۔ اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے۔ آمین

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1677610611599876096?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1677610611599876096%7Ctwgr%5E642db7d47d20ec5fcb93e67051524c80cb9a76ff%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwenews.pk%2Fwp-admin%2Fpost.php%3Fpost%3D55003action%3Dedit

شاہد خان آفریدی کو کوئی بیٹا نہیں ہے، اُن سے ہمیشہ میڈیا پر اولاد نرینہ کی خواہش سے متعلق سوال کیا جاتا رہا ہے  اور وہ ہمیشہ یہی کہتے آ رہے ہیں کہ’ انہیں ایک بیٹی کا باپ بننا سب سے اچھا لگتا ہے۔‘ ہم سب نے ان کی بیٹیوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے بڑے ہوتے دیکھا ہے اور اب ان کی بیٹیوں کی شادیاں ہو رہی ہیں۔

سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کا نصیر سے نکاح ہوا تھا اور اب جمعہ کو دونوں کی شادی ہو چکی ہے۔

شاہد خان آفریدی ہمیشہ اپنی خوبصورت بیٹیوں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ یہ ثابت کیا کہ وہ ایک عظیم والد ہیں اور ان کی بیٹیاں ان کے لیے سب سے قیمتی ہیں۔

ان کی بڑی دو بیٹیوں کا حال ہی میں نکاح ہوا تھا اور اب ان کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی رخصتی ہو چکی ہے۔ اقصیٰ آفریدی کی رخصتی گزشتہ رات ہوئی اور شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر تقریب کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

روایتی سرخ اور سنہری لباس میں ملبوس اقصیٰ آفریدی نے اپنے والد شاہد آفریدی کی بے پناہ محبت کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے کراچی کے مقامی ہال میں ہونے والی پروقار تقریب میں ہوئی تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوئی۔

اقصیٰ آفریدی کی رخصتی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور اعظم خان شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی شریک ہوئے۔

اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا، جب کہ دوسری بیٹی انشا اور شاہین شاہ آفریدی کا بھی نکاح ہوچکا ہے اور ان کی رخصتی کی تقریب رواں برس ہی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں