سفید چکن کڑاہی دیکھنے میں مختلف، پر ذائقے میں نہایت لذیذ

ہفتہ 8 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرخ یا براؤن چکن کڑاہی تو سب نے ہی کھائی ہو گی، لیکن وائٹ یعنی سفید چکن کڑاہی بھی ذائقے میں کم نہیں، پاکستان میں سفید کڑاہی بنانے کا رواج اگرچہ کم ہے لیکن اس کی تیاری نہایت ہی آسان ہے۔ سفید چکن کڑاہی دوسری کڑاہی کی طرح ہی بنائی جاتی ہے لیکن اس کی نا صرف شکل مختلف ہے بل کہ یہ کھانے میں نہایت ہی لذیذ ہے۔

سفید کڑاہی میں استعمال ہونے والا اجزا

چکن:  ایک کلو یا حسب ضرورت

کھانے کا تیل: ایک چوتھائی کپ یا چکن کی مقدار کے مطابق

دہی:    ایک کپ یا چکن کی مقدار کے مطابق

نمک،کالی مرچ: اگر ایک کلو چکن ہے تو آدھا چائے کا چمچ یا پھر حسب ذائقہ

گرم مصالحہ:  اگر ایک کلو چکن ہے تو پھر ایک کھانے کا چمچ، یا پھر حسب ذائقہ

ہری پیاز: 3 عدد یا پھر کڑاہی کی مقدار کے مطابق

ہری مرچ:  4 عدد یا حسب ذائقہ

سفید مرچ:      آدھا چائے کا چمچ یا پھر حسب ضرورت

ادرک: ایک انچ کا ٹکڑا

لہسن اورادرک: آدھا چائے کا چمچ یا حسب ضرورت پسا ہوا

½ چائے کا چمچ ٹیٹرا پیک کریم

زیرہ حسب ضرورت

لیموں کا رس یا سرکا ایک چمچ یا حسب ذائقہ

ہرا دھنیا

سفید کڑاہی بنانے کی ترکیب:

چکن کی مقدار کے مطابق کھانے کے تیل میں لہسن اورادرک ڈال کر اس میں چکن ڈال دیں پھر ہلکی آنچ پر خوب فرائی کریں یعنی اس وقت تک بھونیں جب تک چکن براؤن نہ ہو جائے۔

 پھر دوسرے مرحلے میں اس میں ہری مرچ، ہری پیازڈال کرپھرفرائی کریں۔ تیسرے مرحلے میں دہی میں نمک، مرچ، گرم مصالحہ ڈال کر مکس کریں اور اسے کڑائی میں ڈال دیں جب دہی کا پانی مکمل خشک ہو جائے تو کڑائی کو چولہے سے اتار لیں۔ پھرآخری مرحلے میں اس میں ادرک کے ٹکڑے اور ہری پیاز شامل کر دیں آپ کی وائٹ کڑاہی تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp