ایف آئی اے کے بڑی کارروائی، جعلی ویزہ پر کینیڈا جانے والا مسافر ایجنٹوں سمیت گرفتار

اتوار 9 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا، تاہم مسافر کی نشاندہی پر ہی مذکورہ ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے فلائٹ نمبر 783 پر کینیڈا جانے والا مسافر آف لوڈ کیا گیا، مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہواتھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آف لوڈ کیے جانے والے مسافر نے ایئرپورٹ پر ہی مذکورہ ایجنٹوں کی نشاندہی کی، مسافر نے بتایا کہ 20 لاکھ کے عوض مذکورہ ویزا ایجنٹوں سے ویزا حاصل کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے آن لائن ٹرانسفر کیے تھے، مسافر کی نشاندہی پر ایجنٹ فیاض حسین اور سالک شریف ایئرپورٹ کی پارکنگ میں ہی موجود تھے جہاں سے انکو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علی مراد نے بروقت کارروائی کرنے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp